مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا قیام شعبہئ اعلی تعلیم، حکومت مغربی بنگال کے تحت یکم اپریل۸۷۹۱ء کو عمل میں آیا۔ حکومت مغربی بنگال نے ۸۱/ مارچ ۱۸۹۱ء کو ایک قرار داد کے تحت اردو اکاڈمی کو مغربی بنگال سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ ۱۶۹۱ء کے تحت بحیثیت سوسائٹی رجسٹر ڈ کیا۔ اس اکاڈمی کو بعد میں ریاستی حکومت نے شعبہئ اقلیتی امور ومدرسہ تعلیم، حکومت مغربی بنگال کا ایک بااثر حصہ بنا دیا۔
اکاڈمی کے اغراض و مقاصد
ریاست میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا۔
اردو کے فروغ و تبلیغ سے متعلق ریاستی حکومت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد و مشورے دینا۔
اردو زبان میں بنگلہ زبان و ادب کے کلاسیکی مضامین کا اردو میں ترجمہ کر کے اشاعت کرنا نیز ممتاز اسکالروں کے مختلف موضوعات پر مبنی مضامین کو کتابی شکل میں شائع کرنا۔
مغربی بنگال اردو اکاڈمی اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات کے لیے وظائف، فری کوچنگ سنٹر اور بک گرانٹ، ادبی و کمیاب کتابوں کی دوبارہ اشاعت اور اردو زبان و ادب کی ترقی و اشاعت کے لیے کتاب میلہ، مشاعرہ، ڈراما، سیمینار، ورکشاپ و لسانی کلاسوں کا انعقادجیسے کارہائے نمایاں اکاڈمی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔